جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

اسلام آباد ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام ٗ مسافرسے 50ہزار یواے ای درہم برآمد

datetime 3  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی اور دبئی جانے والے مسافرسے 50ہزار یواے ای درہم برآمد کرلئے۔تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس

سیکیورٹی فورس نے اسلام آبادایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کی اور دبئی جانے والے مسافرسے 50ہزار یواے ای درہم برآمد کرلئے، جن کی مالیت پاکستانی روپوں میں تقریباً چوبیس لاکھ روپے ہےـمسافر عطااللہ نے رقم اپنے دستی سامان میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔یاد رہے گذشتہ سال ستمبر میں پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والا مسافر پرسرچنگ مشینوں سے گزر کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی لیکرجہاز تک پہنچ گیا تھا۔بعد ازاں اس دوران مسافر کے دستی سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونے کے بسکٹ اور13ہزار سے زائد یورو برآمد کئے گئے۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…