لاہور(این این آئی)کورونا ویکسی نیشن سنٹرز دوروز بند رہنے کے بعد آج(پیر) کے روز سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر نے یکم اور دو جنوری کو ملک بھر کے کورونا ویکسی نیشن سنٹرز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔این سی اوسی کے مطابق سنٹرز کا عملہ ویکسی نیشن کے مقررہ ہدف کے سلسلہ میں پورا سال اپنے فرائض سرانجام دیتارہا ۔