پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

دو سو ارب ڈالر پاکستان واپس لانے والوں نے پاکستان کوIMFکا غلام بنا دیا ہے،ر انا ثناء اللہ خان

datetime 28  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدروممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ خان نے کہاہے کہ دو سو ارب ڈالر پاکستان واپس لانے والوں نے پاکستان کوIMFکا غلام بنا دیا ہے۔آئے دن ہر چیز پر ٹیکس نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔تاجر سے لیکر مزدور تک سب پریشان ہیں

۔کوئی پوچھنے والا نہیں کبھی چینی سکینڈل،کبھی آٹا سکینڈل اور اب ملک میں گیس نام کی کوئی چیز نہیں۔غریب لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔ادویات غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔نا اہل اور نالائقوں نے نیا پاکستان بنانے کی بجائے پرانے کا بھی بیڑ ہ غرق کر دیا ہے۔یہ بات انہوں نے تاجر برادری کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پررانا علی عباس (MPA)،میاں عرفان منان،رانا نوید خاں اور حاجی محمد رمضان نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت نے تاجروں کے لئے سوائے ٹیکس دو کے علاوہ کوئی پالیسی نہیں بنائی۔کام کرنا اداروں نے مشکل کر دیا ہے۔بجلی کے بلوں کی ادائیگی بہت مشکل ہو چکی ہے۔جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔وزیر مشیر سب اچھا کی رٹ میں مصروف ہیں۔جبکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں خوشخالی کا ایک ہی نشان ہے جو کہ میاں محمد نواز شریف ہے۔ ان کادور حکومت تاجربرادری کے لئے سنہری دور تھا۔حکومت چلانا موجودہ وزیراعظم کے بس کی بات نہیں۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…