پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپوزیشن کے مشترکہ فیصلوں کو ن لیگ کی ’’مفاہمانہ ونگ‘‘ نے ویٹو کردیا: حافظ حسین احمد

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( آ ن لائن) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم نے عمران نیازی کی آخری سانس لیتی ہوئی حکومت کو مزید چار ماہ عطاء فرمائے۔ وہ منگل کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا اور مختلف وفود سے

گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جدہ سعودی عرب کے پناہ گزیں اس بار عدلیہ سے سزا یافتہ ہونے کے بعد وہ ایک طے شدہ ڈیل کے تحت لندن فرادہوئے اب لندن کے فیصلوں نے پی ڈی ایم اسلام آباد کے طے شدہ سربراہی اجلاس کے اعلانیہ کو ’’ویٹو‘‘ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں 2018ء سے آج تک بقول مولانا فضل الرحمن دھاندلی زدہ حکومت اور اسمبلیوں کو ایک لمحہ برداشت نہیں کیا جاسکتاہے لیکن مولانا فضل الرحمن ان دھاندلی زدہ اسمبلیوں سے اپنے لیے صدارتی ووٹ کی بھیک مانگتے نظر آئے لیکن وہ اس میں ناکام رہے اگر خدانخواستہ وہ اسی دھاندلی زدہ اسمبلیوں سے صدر پاکستان منتخب ہو جاتے تو دھاندلی زدہ وزیراعظم عمران خان نیازی کی طرح کیا مولانا فضل الرحمن بھی دھاندلی زدہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان قرار نہیں پاتے؟حافظ حسین احمد نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں سے اپوزیشن کے انتشاری اکٹھ پی ڈی ایم کے نام نہاد’’سربراہی‘‘ اجلاسوںکے کئے گئے فیصلوں کو مسلم لیگ ن کی مفاہمانہ ونگ کے پے در پے ویٹو کے باوجود بڑی ڈھٹائی سے احتجاج یعنی ’’جہاد‘‘ کو اگلے سال تک ٹال دیاجبکہ اگلے سال بھی ان مفاداتی اور مفاہماتی ٹولہ کے تلوں میں تیل نہیں ہوگا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…