ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

تعطیل کے روزبھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سر فہرست رہا

datetime 12  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کی فضائی آلودگی کم نہ ہو سکی، تعطیل کے روزبھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سر فہرست رہا۔شہر میں تعلیمی ادارے، دفاتر اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہونے کے باوجود

فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی جبکہ پنجاب کے دیگر کئی شہروں میں بھی صورتحال خراب ہے۔فیصل آباد، گوجرانوالہ، مرید کے، رائیونڈ، راولپنڈی، بہاولپور اور ملتان میں فضائی آلودگی سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 349 ریکارڈ کی گئی، فضائی آلودگی میں ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کا 234 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرا نمبر جبکہ بھارتی شہر کلکتہ 195 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ٹائون ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس265،ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 297،لیک سٹی میں بذریعہ موبائل وین 348،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور 333ریکارڈ کیا گیا۔فیصل آباد میں 119،رااولپنڈی میں201اور رحیم یار خان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 166ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…