پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پی پی ،(ن)کے کئی سنجیدہ رہنمائو ں کے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطے۔۔۔ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)انتشارپھیلانے والی جماعت ہے،آصف زرداری کے بعدبلاول زرداری کے لاہورمیںڈیرے پیپلز پارٹی کی مردہ سیاست کوتقویت نہیں پہنچاسکتے۔

حلقہ این اے 127میں مختلف ترقیاتی منصوبوںکے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ان سیاسی مافیاز کے خلاف میدان میںہے جن کی یہاں کئی نسلیں پروان چڑھ چکی ہیںاوروہ نظام کو اپنے زیر تسلط رکھنا چاہتی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عزم اورحوصلے سے تناوردرخت کی صورت اختیار کرنے والے مافیاز کی جڑوںکو ہلا دیاہے اورانشااللہ آئندہ عام انتخابات میں عوام انہیںجڑ سے اکھاڑپھینکیںگے ۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) او رپیپلز پارٹی کے بہت سے سنجیدہ رہنمااپنی قیادت کی کرپشن کادفاع کرکے عاجزآچکے ہیں اسی لئے وہ ان کی سیاست سے متنفرہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے رابطے میںہیں۔ انشااللہ آئندہ عام انتخابات میںبھی تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور پنجاب کے بعدسندھ میںبھی سرپرائز دے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان عمل میںہے اور عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…