اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ نیب نے لوگوں کی زندگیاں اور کاروبار تباہ کیے ،جو کیسز بند کیے ان حتساب ہوگا،نیب افسران کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کررہے ہیں،نیب افسران کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈی والا نے کہاکہ نیب نے لوگوں کی زندگیاں اور کاروبار تباہ کیے ،نیب کی کارروائیوں کے باعث لوگ خودکشیاں کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ
نیب نے جو کیسز بند کیے ان سب کا احتساب ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ نیب کا احتساب ہوگا کہ آپ نے بند کیے گئے کیسز میں انکوائریاں کیوں نہیں کیں؟۔ انہوںنے کہاکہ نیب افسران کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ جب سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سپیکرز میں دم ہوگا تب ہم پوچھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ نیب افسران کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے جرنلسٹ پروٹیکشن بل لائیں گے