اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ای وی ایم سے نہیں ہوگا،فواد چودھری صاحب سہی کہا الیکشن کرانے کے پیسے دینے سے پہلے عمران صاحب ملک چھوڑ کے جا چکے ہوں گے تو پیسے کیسے دیں گے ؟ ،۔ انہوںنے کہاکہ اگلے الیکشن سے
انشاء اللہ عمران صاحب کا کوئی تعلق نہیں ہوگا ،اگلے الیکشن سے آٹا ، چینی ، بجلی گیس اور دوائی عمران مافیا کا کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن اور الیکشن اصلاحات غنڈہ گردی ،فسطائی، غیرجمہوری اور آمرانہ رویہ سے نہیں کی جاتی ،فنڈز پارلیمنٹ نے دینے ہیں، قومی وسائل اور اداروں کے لئے فنڈز عمران صاحب کی ذاتی جاگیر نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ کنٹینر نہیں جہاں بجلی گیس کے بل جلائے جائیں، آئینی اداروں سے غنڈہ گردی نہیں چل سکتی ،ای وی ایم کو پارلیمنٹ، اپوزیشن ، عوام اور الیکشن کمشن مسترد کرچکے ہیں،ای وی ایم قانون آئین کے متعصادم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو بل پاس کرائے گئے وہ کبھی پارلیمان کے کسی فورم پہ نہیں لائے گئے جو قوانین کی خلاف ورزی ہے ،پارلیمنٹ کی تاریخ میں الیکشن اصلاحات کے قانون اِس طرح پاس نہیں ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا فنڈ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور صحت کارڈ میں بائیو میٹرک جو نہ کراسکے، وہ ای وی پر الیکشن کرانے کی بات کس منہ سے کررہے ہیں؟،ای وی ایم کی بات کرنے سے پہلے 1200 ارب کے کورونا ریلیف فنڈ میں دھاندلیوں اور چوری کا جواب دیں۔