پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

میڈیکل طالبہ نوشین شاہ کیس میں ڈائری برآمد،تہلکہ خیزانکشافات

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ (این این آئی) چانڈکا میڈیکل کالج میں ہاسٹل میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی طالبہ نوشین کاظمی کی ڈائری ملی ہے، جس میں انھوں نے کچھ گھریلو مسائل کا اظہار کیا ہے، دوسری طرف ڈاکٹر نوشین کی روم میٹ کوئٹہ کی رہائشی زینب پٹھان نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں میڈیکل اسٹوڈنٹ ڈاکٹر نوشین شاہ کیس میں اہم انکشافات ہوئے ہیں،

نوشین سندھ کے نامور شاعر استاد بخاری کی نواسی تھی۔ڈاکٹر نوشین کے ہاسٹل کمرے سے ایک ڈائری ملی ہے، جس میں گھریلو مسائل کا اظہار کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نوشین گھر کے ایک اہم فرد سے متعلق والد کو آگاہ کرنا چاہتی تھیں۔نوشین کاظمی نے ڈائری کے ایک صفحے پر لکھا تھا کہ بابا میں آپ کو کچھ بتانا چاہتی ہوں، بھائی کو بھی معلوم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشین کے کمرے سے ملنے والی ڈائری میں موجود تحریریں رومن اردو میں لکھی گئی ہیں۔ادھر چانڈکا میڈیکل کالج ہاسٹل میں ڈاکٹر نوشین کی ہلاکت کے معاملے میں روم میٹ کوئٹہ کی رہائشی زینب پٹھان نے ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز کی سربراہی میں قائم جی آئی ٹی کو اپنا بیان رکارڈ کرادیا ہے، نوشین نہایت کم گو اور تنہائی پسند اسٹوڈنٹ تھیں، وہ لڑکیوں سے نہ گھلتی ملتی نہ ہی زیادہ بات کرتی تھیں۔ نوشین چانڈکا میڈیکل کالج کی بیچ 46 کی فورتھ ایئر کی طالبہ تھی، فرسٹ ایئر اور تھرڈ ایئر کے سالانہ امتحانات میں وہ 2 بار فیل ہوئیں، فیل ہونے والے سبجیکٹس کو سپلیمنٹ امتحانات میں کلیئر کیا، ڈاکٹر نوشین نے ڈیپارٹمنٹ کی 27 کلاسز میں سے صرف 10 کلاس اٹینڈ کیں۔دریں اثنا، بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے رجسٹرار نے سول سوسائٹی پر یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کر دیا ہے، رجسٹرار نے ہوم ڈپارٹمنٹ کو لکھے گئے خط میں لکھا کہ سول سوسائٹی نمرتا کماری ہلاکت پر یونیورسٹی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھراتی ہے اور اب دوبارہ یونیورسٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی معاملے کی عدالتی تحقیقات کی پیش کش کر دی ہے اور کہا کہ اگر نوشین شاہ کے ورثا چاہیں تو عدالتی کمیشن قائم کیا جا سکتا ہے، ڈاکٹر نوشین کاظمی سندھ کے نامور رومانوی شاعر استاد بخاری کی نواسی تھیں، استاد بخاری سے نسبت کے باعث ڈاکٹر نوشین کا معاملہ سوشل میڈیا پر مسلسل بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج میں چوتھی کلاس کی میڈیکل طالبہ نوشین کاظمی کی گرلز ہاسٹل نمبر 4 کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی تھی۔ نوشین کاظمی کی لاش برآمد ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جسٹس فار نوشین کاظمی کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ بن گیا جس میں صارفین نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔نوشین کاظمی نے خودکشی کی ہے یا انھیں قتل کیا گیا ہے، میڈیکل کالج کے طالب علموں نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔25 نومبر کو نوشین کاظمی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی موت لٹکنے اور دم گھٹنے کے باعث واقع ہوئی، نوشین کاظمی کے گلے پر 26 سینٹی میٹر لمبے اور 1 سینٹی میٹر چوڑے نشانات پائے گئے، ان کے دونوں پھیپھڑوں میں خون کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، تاہم جسم پر کسی تشدد کے نشانات کا رپورٹ میں ذکر نہیں۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…