پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کے مبینہ ووٹ خریدنے کی ویڈیو شیئر کردی گئی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کیلئے ووٹوں کی خریدو فروخت کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی جس پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مبینہ ویڈیو میںدیکھاجا سکتا ہے دو افرادانتخابی مہم کیلئے قائم کئے گئے دفتر میں موجود ہیں جہاں پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوارشائستہ پرویز ملک کی

فلیکسز اوربینرزبھی آویزاں نظر آرہے ہیں۔انتخابی دفترمیںموجود مردو خواتین باری باری آتے ہیںجہاں پر ایک شخص میز پر رکھے قرآن پاک پر ہاتھ رکھوا کران سے حلف لیتاہے کہ میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کرحلف دیتا/دیتی ہوںکہ پانچ تاریخ کو مسلم لیگ (ن) /شیرکوووٹ دوںگا/دوںگی۔اس کے بعد وہ شخص وہاں آنے والوںسے شناختی کارڈ لیتا ہے اور ساتھ موجود شخص فہرست میں اندراج کرنے کے بعد نقدی کی صورت میں پیسے دیتا ہے ۔ مبینہ ویڈیو میں کئی خواتین نظر آرہی ہیں جوحلف دینے اور پیسے لینے کی منتظر ہیں۔ ایک دوسری مبینہ ویڈیو میں ایک شخص سے معلومات لی جارہی ہیں اور دونوںکے چہرے نظر نہیں آرہے۔ معلومات لینے والے شخص کو دوسرا شخص بتا رہا ہے کہ عورتوں کو حلف اورشناختی کارڈ کااندراج کرانے کے عوض چار ہزارروپے جبکہ مردوںکو پانچ ہزار روپے دئیے جارہے ہیں۔ اس شخص نے بتایاکہ ہم پانچ افراد آئے اور حلف دے کر پچیس ہزار روپے وصول کئے ہیں اورمیںاور بھی لوگوںکو لینے جارہا ہوں۔دوسری مبینہ ویڈیو میں اطراف میں بھی مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف اور لیگی امیدوار شائستہ پرویز ملک کے بینرز اورفلیکسز نظر آرہے ہیں۔مبینہ ویڈیو سامنے آنے پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ووٹوں کی خریدوفروخت پر الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیوز بڑا ثبوت ہیں،پیسے کا لالچ دے کر ووٹ خریدے جارہے ہیں جو کہ الیکشن قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔انہوںنے کہاکہ انتخابی قوانین کے مطابق کسی کے ضمیر کو نہیں خریداجاسکتا، ویڈیوز سے ثابت ہورہاہے کہ باقاعدہ ضمیرخریدے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن کواس سے بڑا کیاثبوت چاہیے؟ اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر انتخابی عمل سے باہر ہونے والے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اب اپنی رٹ دکھاناہوگی وگرنہ اس کی ساکھ پر سوال اٹھتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیوز میں واضح دیکھا جا سکتاہے کہ کس طرح مسلم لیگ(ن) والے غریب ووٹروں کی بے بسی کو خرید رہے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان اسی نظام کو دفن کرنے کے لئے انتخابی اصلاحات کی بات کرتے ہیں لیکن متوالے اورجیالے اس میں رکاوٹ بنتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ ان ویڈیوز پر فی الفورنوٹس لیا جائے اور لیگی امیدوارکو نا اہل قرار دے کر اس حلقے میں انتخابی عمل کودوبارہ شروع کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ انتخابی فہرستوںمیں وسیع پیمانے پر پائی جانے والے بے ضابطگیوں کودور کیا جائے تاکہ شفاف انتخاب کاعمل یقینی بنایا جا سکے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…