لاہور( این این آئی)سرونگ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے سموگ کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو تین روز بند کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بچوں کے تعلیمی نقصان کو بڑھا دے گا،پیر کی بجائے جمعہ کے روز سکول بند رکھے جائیں۔ صدر سرونگ سکو لز ایسو سی ایشن رضا الرحمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکو سمو گ کے پیش نظر تین دن
تعلیمی ادارے بند کر نے کے فیصلہ پر نظر ثا نی کرے ۔حکومت دوسرے شعبوں میںسمو گ کے حوالے سے حفا ظتی اقدا ما ت کا دائرہ کا ر بڑ ھا ئے نا کہ سکولوںکی بندش کی جائے کیونکہ کوروناوباء کی وجہ سے طلبہ کا پہلے ہی بہت نقصان ہو چکا ہے اور مزید نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ انہو ں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی بجائے سموگ اورآلودگی کا ذریعہ بننے والے عوامل کی روک تھام کے لئے مستقبل بنیادوںپراقدامات اٹھائے جائیں ۔ سرکاری محکموںکی اپنی گاڑیاں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چل رہی ہیں اورآلودگی کا باعث بن رہی ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ کرونا پیریڈ کے دورا ن ہو نے والے تعلیمی نقصان کا تاحال ازالہ نہیں کیا جا سکا اس لئے حکو مت سے اپیل ہے کہ تعلیمی نظا م کے عمل کو جا ری رکھا جا ئے ۔