پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان پیٹرول کی قیمت 200روپے تک لے کر جائیں گے، عظمی بخاری کا دعویٰ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان پیٹرول کی قیمت 200روپے تک لے کر جائیں گے،نئے پاکستان میں قرضے کو پیکج اور خوشخبری کہا جاتا ہے ،عثمان بزدار شہبازشریف لگ سکتے ہیں بن نہیں سکتے،عثمان بزدار کو شہباز شریف لگایا گیا آپ انکی ش ہی پوری کر دیتے،عثمان بزدار کو شاباش ملنی چاہیے یا کان پکڑا نے چاہئیں

سموگ کی وجہ سے لوگوں کابرا حال ہے،کاش حکومت کے ناک و کان ہوتے تو کوئی بتا رہا ہے تو اس پر عمل کرتے،کورونا کا فنڈ کھا سکتے ہیں لیکن عام آدمی کیلئے کچھ کر لیتے، سائبر کرائم کو وزیر صاحب نے خط لکھ دیا تماشے آپ کریں بدنام کوئی اور کرتاہے، اگر وزیر دیکھ لیتے موٹر وے کے قریب فصلیں جلائی جا رہی ہیں،شہباز شریف نہیں بن سکے لیکن محنت اور ڈلیور کر لیتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر لیگی رکن حناپرویز بٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ زاہد بخاری نے مزید کہا مشیر خزانہ کہتے آئی ایم ایف سے سٹاف لیول کا معاہدہ ہوگیاہے۔معاہدہ ٹیبل پر لانے کیلئے مشکل ہو رہی ہے معاہدہ اپنی شرطوں پر کریں گے۔پیٹرول کی قیمت دو سو روپے تک لے کر جائیں گے۔عمران خان پرماضی میں بھی جوئے کا الزام لگتارہا ڈالر اوپر جانے سے بھی جوئے کاالزام لگ رہاہے۔نئے پاکستان میں نئے قرض کو پیکج کہتے ہیں اس پیکج پر لڈیاں ڈالنی چاہئیے۔آئی ایم ایف کی شرائط پر سر نگوں کرنا شرم کی بات ہے۔تینتیس بل پاس کیے اسٹیٹ بینک کے متعلق کوئی پوچھ نہ سکے گا۔ہمیں رولا دیتا تو ٹھیک تھا لیکن عوام کو بھی رولا دیا ۔جمہوری حکومت کو نکالنے کا جمہوری طریقہ ہوتاہے۔عوام ہم سے مایوس نہیں ہیں لیکن عوام کو خود بھی مہنگائی پر باہر نکل کر ڈمی وزیر اعظم کو بتانا ہوگا کہ بہت کچھ ہوگیا۔انہوں نے مزید کہاعمران خان کو موقع دے کر دیکھ لیا ہے کوشش کی وہ کچھ نہ کریں جو انہوں نے کیا۔لشکر و کفن دے کر اپنے سیاسی کزن کو لے کر میدان مین آئے لیکن ہم نے یہ کام نہ کیا۔عمران خان کو لانے کیلئے جان بوجھ کر نوازشریف اور مریم نواز کو سزائیں دی گئیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاآصف زرداری کی مہارت ہی بلاول بھٹو کیلئے کافی ہے۔پیپلزپارٹی پنجاب میں اپنے لئے جگہ بنانا چاہتی ہے لیکن انہیں جگہ نہیں دیں گے۔فیاض چوہان کیلئے جیل سسرال تھوڑی ہے کیس بنیں گے تو جائیں گے وعدہ ہے جیل انکے لیے سب سے پہلے کھانا میں لے کر جائوں گی۔صادق اور امین کو میوزیکل چئیر چل رہی ہے۔ ثاقب نثار بھاگتے کیوں ہیں سیٹ پر کہتے اس کو پکڑ لو تکبر و غرور میں لوگوں کو سزا دیدوں۔احمد نورانی پر کیس کرکے جیل بھجوا دیں آڈیو کو چینل کی نہیں بہترین فرانزک لیبارٹری سے چیک کروائیں۔ثاقب نثار کہتے عدالت نہیں جائوں گا آپ کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا۔خواجہ سرا پاکستان کے شہری ہیں ان کا بھی سیاست میں ہمارے جیسا کردار ہونا چاہئیْے۔خواہش ہے خواجہ سرا کو پارلیمنٹ میں بھی دیکھوںْ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…