پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

بڑی سے بڑی جائزحاجت فوری پوری ، اول آخر درود شریف پڑھ کر یہ چھوٹی سی سورۃ پڑھ لیں

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سورۃ النصر قرآن پاک کی سورت ہے جو تیسویں پارے میں موجود ہے ۔اگر اس کی فضیلت اور برکت جاننے کے بعد آپ اس عمل کو کرنا چاہیں تو اس کی اجازت عام ہے یعنی ہر عام اور خاص شخص یہ عمل کرسکتا ہے اس کے لئے خصوصی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ جو شخص بھی نماز عشاء کے بعد یعنی عشاء کے فرض اداکرنے کے بعد

اسی جگہ بیٹھ کر اول و آخر گیارہ دفعہ درود شریف پڑھنے کے درمیان میں یعنی پہلے گیارہ مرتبہ آپ نے درود شریف پڑھنا ہے آخر میں دوبارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے درمیان میں اکتالیس مرتبہ سورۃ النصر کا ورد کرلیں انشاء اللہ تعالیٰ ہر قرض سے نجات ملے گی ۔دوسرا فائدہ یہ ہے کہ جو شخص ا س سورت النصر کا کثرت سے ورد کرے گا یعنی کہ اس سورت کو روزانہ ایک دفعہ لازمی پڑھے گا وہ انشاء اللہ تعالیٰ محتاجی سے محفوظ رہے گا اسے کسی قسم کی کوئی بھی محتاجی نہیں ہوگی تیسرا فائدہ یہ ہے کہ جو بھی شخص کسی بھی مقصد میں کامیاب ہونا چاہتا ہے فتح یابی چاہتا ہے تو اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ اکہتر دفعہ اس سورت کا ورد کریں تو انشاء اللہ تعالیٰ ہر مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی منزل حاصل ہوگی ۔سورت النصر تو سب کو ذبانی یاد ہوگی۔ اسے پڑھنے سے کیا معجزہ رونما ہوتا ہے۔؟ جان کر آپ اسے روزانہ کا عمل بنا لیں گے۔ مشکلات سے نجات کے لئے بہت سے وظائف معروف ہیں۔ایک آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ سورہ النصر حفظ کرلیں۔،ویسے عام طور پر زیادہ تر مسلمانوں کو یہ ازبر ہوتی ہے۔ جنہیں نہیں وہ بھی اسکو حفظ کرلیں۔ کہ اس سورہ مبارکہ میں انسان کے لئے فتوحات کی خوشخبری موجود ہے۔ اللہ کریم نے فتح یابی اور بندے کو شکر و تسبیح کی ہدایت فرمائی ہے۔اسکو رد بلا کے لئے پڑھا جاتا ہے۔آپ کو جسمانی اور کاروباری طور پر ،بچوں کے رشتوں میں۔ ملازمت اور امتحانات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تو روزانہ اول آخر درود پاک اس سورہ مبارکہ کو سات بار پڑھنا معمول بنا لیں،انشا ء العزیز ہر طرح کی مشکلات آسان ہوجائیں گی ـ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…