ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

رمیز راجہ نے پاک بھارت ٹیموں کے درمیان سیریز سے متعلق میٹنگ کے امکان کو مستردکردیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان سیریز سے متعلق میٹنگ کے امکان کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے کا سامنا کر سکتی ہیں ۔ ایک انٹرویومیں رمیز راجہ نے کہا کہ

بھارت اور پاکستان سہ ملکی سیریز کے لیے کارڈ سے باہر نہیں ہیں اور سہ ملکی سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کا سامنا کرسکتی ہیں۔تاہم پی سی بی چیئرمین نے دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان سیریز سے متعلق میٹنگ کے امکان کو مستردکردیا۔رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز مشکل کام ہے مگر کچھ پوائنٹس پر سہ ملکی سیریز کرائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کا تعلق ہے ان سے دستبردار ہونا آسان نہیں ہے کیونکہ اس طرح کے کیس میں بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے، تمام چیزیں بورڈز کے سامنے پیش کی جاتی ہیں اس لیے انہیں نہیں لگتا کہ بھارت انٹرنیشنل ٹورنامنٹس سے پیچھے ہٹے گا۔واضح رہے کہ 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میدان پاکستان میں سجے گا لیکن روایتی حریف بھارت کی اب تک اس اہم ایونٹ میں شرکت یقینی نہیں ہے۔ اس حوالے سے بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھاکہ دورہ پاکستان کے حوالے سے وقت آنے پر فیصلہ کیا جائے گا، بھارتی حکومت پوری طرح پاکستان کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی جس کے بعد ہی ہم ٹیم بھیجنے سے متعلق کوئی اعلان کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…