ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

چین پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک کو ایک مثالی منصوبہ بنانے کا خواہاں ہے، چین

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک کو ایک مثالی منصوبہ بنانے کا خواہاں ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین ، چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی

حمایت اور سرمایہ کاری کو سراہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘کا ایک اہم مثالی منصوبہ ہے اور یہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ موجودہ منصوبوں کی بنیاد پر صنعت، زراعت، سماج اور لوگوں کے معاش سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر مزید توجہ مرکوز کی جا ئے اور سی پیک کو ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘کے تحت اعلی معیاری ترقی کا ایک مثالی منصوبہ بنایا جائے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گا اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے لیے مزید سہولیات فراہم کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…