پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے،فون کالز کی جارہی ہیں کہ ہمیں بچاؤ ،مراد علی شاہ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے،فون کالز کی جارہی ہیں کہ ہمیں بچاؤ ،نیب نے صرف سیاستدانوں اور اچھے لوگوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ،کمزور دل کے لوگ سیاست میں نہیں آسکتے، مستقبل میں جوڈیشری، بیوروکریسی اور سول سروس میں بھی لوگ نہیں آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ مردم شماری پر سندھ کو تحفظات ہیں،کراچی سمیت سندھ بھر کی مردم شماری صحیح نہیں، ہم نے مردم شماری کو چیلنج کیا ہوا ہے،ہم نے مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے صدر پاکستان کو خط لکھا ،ہمارے خط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات میں دھاندلی کے لیے مشترکہ اجلاس بلالیا گیا،وفاقی حکومت کے مطابق بجلی وافر مقدار میں موجود ہے،انکے پاس بجلی سٹور کرنے کے انتظامات نہیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ فون کالز کی جارہی ہیں کہ ہمیں بچاؤ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی دور حکومت میں یہ بچگانہ حرکتیں کی جارہی ہیں،یہ حرکتیں پہلے دیکھیں نہ سنی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنے ووٹرز اور عوام کے اشارے پر چلتی ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ جب حکومت کو پریشانی ہوتی ہے تو یہ اِدھر اْدھر سے لوگوں کو بلا لیتے ہیں،حکومت کو دیکھ کر یہی سمجھ آتا ہے کہ ہم تو ڈوبے ہیں ،صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کی ہوائیں کراچی تک محسوس ہو رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس ملک میں سیاستدانوں کی تذلیل سے بات شروع ہوئی،نیب نے صرف سیاستدانوں اور اچھے لوگوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ،کمزور دل کے لوگ سیاست میں نہیں آسکتے۔ انہوںنے کہاکہ مستقبل میں جوڈیشری، بیوروکریسی اور سول سروس میں بھی لوگ نہیں آئیں گے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ سنا ہے کہ اسلام آباد کے صحافیوں کی کٹ کا نمبر آنے والا ہے،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ صحافیوں کو کٹ سے بچا ئے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت آئین کی صرف پامالی ہی کر سکتی ہے ،سندھ کیساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے ،آگ بگولہ ہونا مسلئے کا حل نہیں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…