جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

کراچی،صدر کی مارکیٹ میں خوفناک آگ لگ گئی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

سلام (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے صدر کی ایک مارکیٹ میں خوفناک آگ لگ گئی، دکانداروں کے مطابق انھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر مارکیٹ میں آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے دشواری پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق صدر کی مارکیٹ میں

چند روز قبل ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے بعد بحالی کا کام شروع نہیں ہوا تھا کہ ایک اورمارکیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آگیا۔دوسری طرف کراچی کے علاقے صدر میں قائم کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ صدر کوآپریٹو مارکیٹ سوسائٹی شیخ محمد فیروز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔اپنی درخواست میں مدعی نے موقف اختیار کیا کہ عمارت کے چوکیدار ظاہر خان نے پہلی منزل سے دھواں اٹھنے کی اطلاع دی۔شیخ محمد فیروز نے بتایا کہ جب وہ مارکیٹ پہنچے تو گرائونڈ فلور اور پہلی منزل پر آگ لگی ہوئی تھی۔مقدمے کے لیے دی گئی درخواست کے متن میں تحریر کیا گیا کہ چوکیدار نے بتایا کہ بلڈر نے کے الیکٹرک کی ٹیم کو بلایا تھا جو 4 بجے کام کرکے واپس چلی گئی تھی۔متن کے مطابق گرائونڈ فلور پر 400 اور فرسٹ فلور پر 180 دکانیں اور آفسز ہیں۔گرائونڈ فلور 98 فیصد اور فرسٹ فلور 80 فیصد جل گیا، خدشہ ہے مارکیٹ میں آگ کسی نے جان بوجھ کر لگائی۔ایف آئی آر کے مطابق مارکیٹ میں بلڈر الیکٹرک کا کام کروا رہا تھا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں آگ لگی۔ مدعی نے مارکیٹ میں آگ لگائے جانے کاشبہ بھی ظاہر کیاہے۔ا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…