جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

ہم نے کبھی یہ نہیں کہا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سابقہ ڈیٹا سو فیصد غلط تھا،علی محمد خان

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سابقہ ڈیٹا سو فیصد غلط تھا،نئے سروے کا مقصد تازہ صورتحال کے مطابق مستحقین کا اندراج کرنا تھا۔ منگل کو وزیر مملکت علی محمد خان نے احساس سروے بارے

اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا بی آئی ایس پی کا سابقہ ڈیٹا سو فیصد غلط تھا۔انہوںنے کہاکہ ہر سیاسی دور میں تھوڑی بہت مداخلت ہوتی ہے،پیپلز پارٹی کے دور میں جو سروے ہوا تھا اس کو کافی عرصہ گزر چکا تھا۔علی محمد خان نے کہاکہ اس عرصے میں بہت سارے لوگ غربت کی لکیرسے نکل گئے اور بہت سارے اس لکیر سے نیچے چلے گئے۔علی محمد خان نے کہاکہ نئے سروے کا مقصد تازہ صورتحال کے مطابق مستحقین کا اندراج کرنا تھا۔علی محمد خان نے کہاکہ سروے کے مطابق غربت میں دو فیصد کمی کا امکان ہے لیکن یہ درست ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔علی محمد خان نے کہاکہ حکومت نے غریبوں کیلئے راشن پروگرام کا اجراء کیا ہے۔علی محمد خان نے کہاکہ پروگرام کے تحت گھی دالیں اور آٹا سبسڈائزڈ ریٹ پر ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…