اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نوٹس کیس کی سماعت تین دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ منگل کو سنیٹر اعظم سواتی اور انکے وکیل سنیٹر بیرسٹر علی ظفر الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے معاون وکیل نے کہاکہ سینٹ اجلاس چل رہا ہے اس لیے اعظم سواتی اور بیرسٹر علی ظفر نہیں
آسکے۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہم نے آپ سے جواب جمع کرانے کا کہا تھا۔ ممبر سندھ نے کہاکہ آپکی التوا کی درخواست پر سنیٹ الیکشن شروع ہونے کا وقت نہیں لکھا۔ ممبر بلوچستان نے کہا کہ اگلی سماعت پر اعظم سواتی کا جواب نہ آیا تو فرد جرم عائد کردینگے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔