پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے فاخرہ قاسم نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم علی رضا اس کے ساتھی نے اس کی ہمشیرہ کو نوکری کا

جھانسہ دے کر منصور آباد کے علاقے میں واقع نجی ہوٹل میں بلایا جہاں دونوں ملزموں کی جانب سے اس کی ہمشیرہ کو مبینہ طورپر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جس پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی-دوسری جانب کمسن لڑکی نے مزاحمت کر تے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈا روڈ کے علاقے چک نمبر 363گ ب کے رہائشی اصغر علی نے مقدمہ کا اندراج کرواتیہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی 14سالہ بیٹی (ن) اکیلی گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ملزم بابر زبردستی گھر میں داخل ہو گیا اور اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا جب کہ مزاحمت کرتے ہوئے اس کی بیٹی نے کوشش ناکام بنادی جس پر ملزم تشدد کرتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ قبل ازیںتھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہو ئے جمشید بی بی نامی خاتونِ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی شدہ بیٹی (ر) ستارہ شپنا سٹی میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر تی تھی جو کا م سے فارغ ہو کر گھر واپس آرہی تھی کہ اس دوران تین نامعلوم ملزموں کی جانب سے مبینہ طور پر اسے اغوا کر لیا گیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بنا دیا گیا-



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…