اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

فیصل آباد، ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کیساتھ ادویات بھی مہنگی ہو گئیں

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد میں ڈینگی سے بچاؤ کی ادویات کی قیمتوں میں جہاں دوگنا اضافہ ہوا ہے وہیں مارکیٹ میں ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں جس کے باعث ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مشکلات مزید بڑھ چکی ہیں۔فیصل آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے جبکہ ڈینگی بخار سے بچاؤ کی ادویات کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہو چکا ہے اور

اس پر مزید ستم ظریفی یہ کہ ادویات ناصرف مہنگی بلکہ مارکیٹ میں دستیاب بھی نہیں ہیں جس کے باعث ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ڈینگی سے بچاؤ کی ادویات کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 10 سے 20 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ دوسری جانب ادویات فروشوں کا کہنا ہے کہ دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے مارکیٹ میں ادویات سپلائی نہیں ہو رہیں۔صدر میڈسن کا کہنا ہے کہ تیز بخار میں استعمال ہونے والی 10 ٹیبلٹس کی قیمت 20 روپے سے بڑھ کر 30 روپے ہو گئی ہے جبکہ قے میں استعمال ہونے والی 10 ٹیبلٹس کی قیمت 100 روپے سے بڑھ کر 120 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ڈینگی سے بچاؤ کی ادویات کی قیمتوں کو استحکام میں لانے اور اس کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…