پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی جی پنجاب نے 3 ڈی ایس پیز کو نوکری سے فارغ کردیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بے ضابطگیوں اور کرپشن پر تین ڈی ایس پیز کو نوکری سے برخاست کر دیا۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سینٹرل پولیس آفس میں مختلف شکایات اور بے ضابطگیوں پر معطل کئے گئے 6ڈی ایس پیز سے وضاحت سنی۔

تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد آئی جی پنجاب نے تین ڈی ایس پیز کو محکمہ سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈی ایس پی محمد اعجاز،فرخ سہیل سندھو اور امتیاز احمد کو نوکری سے برخاست کیا گیا،ڈی ایس پی آصف حنیف، محمد اقبال اور امیر عباس کھیمتہ کے شوکاز نوٹسز کو داخل دفتر کیا گیا.آئی جی کا اردل روم میں کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز اور کرپشن میں ملوث کالی بھیڑوں کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں اور پہلے جزا پھر سزا کی پالیسی کے تحت افسران واہلکاروں کے محکمانہ احتساب کے عمل کو تیز کیاجا رہاہے اور نان پروفیشنلزم اورغفلت کے ذمہ داران کے خلاف بھی زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائی جاری رہے گی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…