ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

ناکامی کا الزام اپوزیشن پر ڈالنے والا بیانیہ پرانا ہو چکا کارکردگی دکھائو یا گھر جائو، شیری رحمن

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہر ناکامی کا الزام اپوزیشن پر ڈالنے والا بیانیہ اب پرانا ہو چکا ہے۔ اب کارکردگی دکھائو یا گھر جائو۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ

رپورٹ بنا کر کہتے تھے ہم نے ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ کرپشن ثابت ہونے کے باوجود کسی کو سزا نہ ملنے کا مطلب حکومت خود ملوث ہے۔ ان سے نا ملک چلتا ہے نا ہی مہنگائی کنٹرول میں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ناکامی کا الزام اپوزیشن پر ڈالنے والا بیانیہ اب پرانا ہو چکا ہے۔ اب کارکردگی دکھائو یا گھر جائو۔ تباہی سرکار کے 3 سالوں میں چینی کی قیمتیں 200 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔ چینی 53 روپے کلو تھی اب 160 روپے فی کلو ہے۔ حکومت ہمیشہ کی طرح اپوزیشن پر الزام لگا کر ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ شوگر کمیشن کی انکوائری رپورٹ کا کیا ہوا، کہاں کیس چلا، کس کو سزا ملی، کون جیل گیا؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…