اتوار‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

احساس کفالت سنٹر کاہنہ میں لوٹ مارکا سلسلہ جاری ،2خواتین سے 2ہزارروپے کی کٹوتی کی جانے لگی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

خالق نگر(این این آئی)احساس کفالت پروگرام کاہنہ میں بنائے گئے سنٹر پر نان سٹاپ لوٹ مارکا سلسلہ جاری،غریب مستحق خواتین میں تقسیم ہونے والی رقم سے بلا خوف و خطر ایک ہزار سے دو ہزار روپے کٹوتی کی جانے لگی، کاہنہ میڈیا کلب (رجسٹرڈ) کے مطابق کاہنہ میں

احساس کفالت پروگرام کے تحت خواتین میں تقسیم ہونے والی امدادی رقم بارہ ہزار روپے میں سے بلا خوف وخطر ایک ہزار سے دو ہزار روپے سرعام احساس سنٹرکاہنہ کے ریٹیلرکاٹ رہے ہیں، لوٹ مار کا یہ سلسلہ کئی روزسے جاری ہے، کاہنہ احساس کفالت سنٹر پر موجود مستحق خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سنٹر پر موجود ریٹیلروں کے رکھے ہوئے ایجنٹوں کو فی کس ایک سے دو ہزار روپے دیے بغیر امدادی رقم کا حصول ممکن نہیں ہے،کاہنہ سنٹرمیں موجود بااثر نوسرباز ریٹیلرز مستحق خواتین کی امداد پرکھلے عام ڈاکہ مار رہے ہیں، سنٹر پر تعینات مقامی پولیس کے اہلکاروں اور سیکورٹی اہلکاروں کو بھی کاہنہ سنٹر میں ہونے والی سرعام کرپشن کے بارے آگاہ کیا گیا مگر وہ بھی ٹس سے مس نہ ہوئے ،کاہنہ میڈیا کلب (رجسٹرڈٖ) کوسنٹرمیں موجودخواتین نے بتایا کہ انتظامیہ امداد کی صاف شفاف تقسیم میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کاہنہ احساس پروگرام سنٹر پر عورتوں میں تقسیم ہونے والی امداد کا بڑا حصہ افسران کی ملی بھگت سے خرد برد ہو رہا ہے مستحق خواتین کی امداد پر دیدہ دلیری سے ڈاکہ مارا جا رہا ہے کوئی سننے والا نہیں ہے،کئی روز سے مسلسل کاہنہ سنٹرپر ہونے والی کرپشن کے بارے میں عورتیں احتجاج کر رہی ہیں، لاکھوں روپے کی کرپشن ہونے کے باوجود اعلیٰ حکام کا حرکت میں نہ آنا سوالیہ نشان ہے،کاہنہ کی سیاسی،سماجی،صحافتی تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے از سر نو تحقیقات کرکے کرپشن میں ملوث ریٹیلرز اور ان کی سرپرستی کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…