پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مہنگائی نے بچوں کے سکول بیگز کو بھی پہنچ سے دور کردیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد سمیت ملک بھر کے والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد بہترین تعلیم حاصل کرے۔ اچھے تعلیمی ادارے میں داخلے کیلئے والدین اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی بچوں پر لگادیتے ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں بچوں کے اخراجات پورا کرنا والدین کیلئے

مشکل ہوگیا۔ والدین پہلے بچوں کی سکول فیسوں سے پریشان تو تھے ہی لیکن اب اس مہنگائی نے بچوں کے سکول بیگز کو بھی پہنچ سے دور کردیا ہے۔ کپڑا مہنگا ہونے سے سکول بیگز کی قیمتیں بھی ڈبل ہوگئی ہیں۔ پانچ سو روپے والا بیگ ایک ہزار روپے پر ہوچکا ہے۔دوکانداروں کا کہنا ہے کہ سکول بیگز مہنگے ہونے کی وجہ کپڑا اور زیپ کا مہنگا ہونا ہے، حکومت ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی لائے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،عوام بچوں کی فیسیں بھریں یا کتابوں کا خرچ پورا کرے۔مہنگائی نے تعلیم کے شعبہ کو بھی نہیں چھوڑا ، بچوں کے سکول بیگز اور اسٹیشنری کا سامان مہنگا ہونے پر جہاں والدین پریشان ہیں وہیں انھوں نے حکومت کو اس مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…