پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کے سامنے جو ٹارزن بنے ہوتے ہیں ان کی باہر ٹانگیں کانپ رہی ہوتی ہیں‘فیصل واڈا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سامنے جو ٹارزن بنے ہوتے ہیں ان کی باہر ٹانگیں کانپ رہی ہوتی ہیں،پرامن احتجاج کروڑوں لوگ بھی کریں توان کاحق ہوتا ہے مگر احتجاج میں تشدد آجائے تو وہ احتجاج نہیں دہشتگردی ہوتی ہے

ایک نجی ٹی وی سے انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ فوادچوہدری کی گفتگو سے اختلاف یا اس کی حمایت کی جاسکتی ہے انہوں نے جو بھی گفتگو کی وہ واضح توتھی ، وزیراعظم کے سامنے جوجوٹارزن بنتے ہیں ان کی باہرٹانگیں کانپ رہی ہوتی ہیں ،وزیراعظم کوبھی کہا جویہاں ٹارزن بنے ہیں ان کی باہرٹانگیں کانپتی ہیں۔سینیٹر فیصل واڈانے کہا کہ جوشخص معاہدہ کرتا ہے وہ اس کاذمہ داربھی ہوتاہے ،یہ کوئی طریقہ نہیں جہاں پھنسے الزامات وزیراعظم پر لگا دیئے ،جی ٹی روڈبند رکھا گیا، پولیس والوں کوشہیدکیاگیاان کاجوابدہ کون ہے؟ ،پرتشدد احتجاج کے راستے بندہونے چاہئیںانہوںنے کہا کہ نورمقدم قتل کیس میں سب کچھ واضح ہیں لیکن تاریخ پرتاریخ ہورہی ہے ،ہمارے ملک کاسسٹم ایسا ہے جو ظلم کرنے والوںکوسپورٹ کرتاہے اچھا ہے تو اپنے سر لیا جاتا ہے براہے تو وزیراعظم کوذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…