مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز کے تحت نویں جماعت کے نتائج کیلئے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔نہم جماعت کے نتائج کا اعلان 9 نومبر کو کیا جائے گا۔فیصل آباد بورڈ کے تحت نہم جماعت کے امتحان میں 3 لاکھ سے زائد بچوں نے شرکت کی تھی۔طالبعلم اپنے نتائج فیصل آباد بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن معلوم کرسکیں گے۔