پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈیرہ غازی خان کے عوام نے بھی پی ڈی ایم کو مسترد کردیا‘ عثمان بزدار

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مسترد شدہ عناصر کو ڈیرہ غازی خان کے غیور عوام نے بھی رد کر دیا، اپوزیشن کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی۔اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہاکہ اتحاد، بھائی چارے اور یکجہتی کے وقت

پی ڈی ایم کی قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ناقابل فہم ہے۔ قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کو ملک کا احساس ہے نہ عام آدمی کا۔انہوں نے کہا کہ جتنی جماعتیں اس اپوزیشن کے اتحاد میں ہیں، کاش وہ جلسے میں اتنے لوگ بھی جمع کرلیتیں بندگلی میں جلسہ ان کی پتلی سیاسی حالت زار پر مہرتصدیق ثبت کرتا ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غیر فطری اتحاد کا چھوٹی سڑک پر مختصر سا جلسہ قوم نے دیکھا، پی ڈی ایم نے تسلسل کے ساتھ منفی سیاست کر کے اپنی رہی سہی ساکھ ختم کر لی، ان کا نہ پہلے کوئی مستقبل تھا نہ آئندہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سب سے پہلے ہم سب کے لئے پاکستان کا مفاد مقدم ہے اور یہ مقدم رہے گا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…