پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستانی قوم ، حکومت سعودی قیادت کے شکرگزار ہیں‘ حافظ طاہر محموداشرفی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان سعودی عرب کی قیادت ، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہے کہ انہوں نے اس مشکل حالات میں جبکہ پوری دنیا کرونا کی وبا ء کی وجہ سے معاشی و اقتصادی مسائل کا شکار ہے پاکستان کی جس انداز سے اقتصادی اور معاشی میدان میں حمایت ، تائید اور مدد کی ہے بلا شبہ اس پر پاکستان کی قوم ،

حکومت ، ریاست ، عوام سب اس پر شکر گزار ہیں ،پاکستانی عوام یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب دو ایسے دوست ملک ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے ہیں ، ہمارے اور سعودی عرب کے درمیان محبت اور اخوت ، ایمان اور عقیدے کا رشتہ ہے اور وقت نے یہ ثابت کیا ہے جب بھی کوئی مشکل مرحلہ آیا سعودی عرب نے پاکستان کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علما ء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے فوری بعد سعودی عرب کی طرف جو ہماری معاشی اور اقتصادی میدان میں امداد کا اور تعاون کا فیصلہ کیا گیا ہے ا س پر ہم اللہ کا شکر بھی ادا کرتے ہیں اور سعودی عرب کی قیادت خصوصاً شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح پاکستان سعودی عرب دوستی کو لازوال بنایا ہے اور ہمیشہ کی طرح مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر پورے عالم کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب ایک ہیں، ہمارا استحکام ، ہمار ا دفاع ، ہماری سلامتی ، ہمارا دین ، ہمارا عقیدہ ایک ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی اس دوستی اور اس اتحاد کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور اس پر یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے اس پر جو محنت اور کوشش کی اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس حوالے سے دنیا پر یہ واضح کیا ہے اور آج صبح ان کا جو پیغام آیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے شکریہ کا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اور دوستی مشکل حالات ہوں یا بہتر ہوں اس پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…