پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

24 اکتوبر عہد تجدید کا دن ،ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے، علی امین گنڈاپور

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورنے کہا ہے کہ 24 اکتوبر عہد تجدید کا دن ہے ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر نے آزاد کشمیر کے 74 ویں یوم تاسیس کے

حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 24 اکتوبر کا دن آزاد کشمیر کی تاریخ میں انتہائی اہم مقام رکھتا ہے ، 24 اکتوبر 1947 کو کشمیری عوام نے اپنی لازوال قربانیوں سے آزاد جموں و کشمیر حکومت کی بنیاد رکھی، 24 اکتوبر عہد تجدید کا دن ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدو جہد کو کچلنے کے لیے بھارتی ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی قابض افواج نہتے کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشنز اور جھوٹے مقابلوں میں شہید کر رہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔علی امین گنڈاپورنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، پاکستان بھارت کے تمام سفاکانہ اقدامات کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بھرپور انداز میں اٹھائی ہے ، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالمانہ اقدامات سے متعلق ڈوزیر دنیا کے سامنے پیش کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال کا عالمی دنیا کو فوری نوٹس لینا چاہیے، عالمی برادری حق خودارادیت سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…