پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کالعدم تنظیم کا احتجاج ،اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے شہروں میں رکھے گئے کنٹینرز نہ ہٹائے جاسکے

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت سے مذاکرات کے بعد بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث رکھے گئے کنٹینرز نہ ہٹائے جاسکے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامناکر نا پڑ ا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایکسپریس وے پر سڑک کے کنارے پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں،

ہنگامی صورت میں کنٹینرز کو سڑک کے درمیان لگا کر روڈ بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا تاہم جہاں کنٹینرز نہیں رکھے گئے وہاں ٹریفک رواں دواں رہی۔ریڈ زون میں داخل ہونے والے راستوں پر بھی کنٹینرز موجود رہے ،کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت کے بعد بھی راولپنڈی میں راستے تاحال بند ہیں، میٹرو سروس بھی معطل رہی۔حکومت سے مذاکرات کے بعد لاہور سے اسلام آباد کی طرف بڑھنے والے کالعدم تنظیم کے شرکاء مرید کے میں موجودرہے ، گوجرانوالہ جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں۔گوجرانوالہ میں کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر لگائے گئے کنٹینرز ابھی تک نہیں ہٹائے گئے ۔ادھر سادھوکی اور وزیر آباد بائی پاس کے مقام پر جی ٹی روڈ اتوار کو بھی بند رہا ، گوجرانوالہ اور گجرات کے درمیان دریائے چناب پل کے قریب کھودی گئی خندق بھی پر نہیں کی جا سکی ۔واضح رہے کہ وزیرِ داخلہ شیخ رشید کہہ چکے ہیں کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد اب تمام بند راستے کھول دیئے جائیں گے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…