پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

بلدیاتی اداروں کو پرانے نظام کے تحت بحال کردیا گیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )بلدیاتی اداروں کو پرانے نظام کے تحت بحال کردیا گیا تمام اثاثہ جات واپس کرتے ہوئے بلدیاتی افسران ودیگر ملازمین کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے گئے سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ ڈاکٹرنورالعین فاطمہ کی طرف سے متعدد افسران وملازمین کے تقرروتبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا این این آئی کے مطابق حکومت پنجاب لوکل گورنمنٹ نے

سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد بلدیاتی اداروں کو پرانے نظام کے تحت بحال کرتے ہوئے ان کے تمام اثاثہ جات واپس کرتے ہوئے بلدیاتی افسران ودیگر ملازمین کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارنمنٹ کے سیکشن آفیسر کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ میں پنجاب بھر کے ڈویڑنل کمشنرز‘ڈپٹی کمشنرز کو کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 25مارچ 2021ئ￿ کے فیصلہ کی روشنی میں جولائی 2021ئ￿ اور اگست میں جاری ہونے والے تفصیلی فیصلہ کے بعد 17اکتوبر 2021ئ￿ کو اس حوالے سے جاری ہونے والے تمام نوٹیفکیشن کو واپس لے لیاگیا ہے اور بلدیاتی اداروں کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ئ￿ کے تحت فرائض سرانجام دینگے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرانے بلدیاتی نظام کے تحت ضلع کونسل‘میونسپل کارپوریشنز کے تمام اثاثہ جات کو واپس کرے ۔علاوہ ازیں سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ ڈاکٹرنورالعین فاطمہ کی طرف سے متعدد افسران وملازمین کے تقرروتبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا جس کے مطابق چیف میٹروپولیٹن کارپوریشن آفیسر فیصل آباد زبیر حسین نت کو تبدیل کرکے پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے اور انکی جگہ امجد حسین کو چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ کو چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد تعینات کردیا۔ڈپٹی چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد رانا غلام دستگیر کو ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد‘ڈپٹی چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد جاوید اقبال باجوہ کو میونسپل آفیسر (ریگولیشن)فیصل آباد تعینات کردیا جبکہ ضلع کونسل کو بحال کرتے ہوئے چیف آفیسر تحصیل کونسل فیصل آباد صدر ملک زاہد خلیل کو چیف آفیسر ضلع کونسل فیصل آباد‘ڈپٹی میٹروپولیٹن فیصل آباد امجد علی کو ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن ضلع کونسل فیصل آباد‘چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چک جھمرہ اشتیاق احمد اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ فرخ عدنان کو ان کے عہدہ پر برقراررکھا۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ اشفاق علی کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جڑانوالہ‘کونسل آفیسر تحصیل کونسل جڑانوالہ زاہد فرید کو میونسپل آفیسر ریگولیشن جڑانوالہ‘چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ امتیازاحمد رندھاوا کو ان کے عہدے پر برقراررکھتے ہوئے میونسپل آفیسر ریگولیشن کھرڑیانوالہ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔اسسٹنٹ میٹروپولیٹن آفیسر فیصل آباد ریگولیشن محسن مظہر کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تاندلیانوالہ‘اسسٹنٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد مرتضیٰ جاوید کو میونسپل آفیسر ریگولیشن میونسپل کمیٹی تاندلیانوالہ تعینات کرتے ہوئے چیف آفیسر ریگولیشن میونسپل کمیٹی ماموں کانجن کا اضافی چارج سونپ دیاگیا۔چیف آفیسر تحصیل کونسل سمندری زاہد فرید کو اسکے عہدے پر برقراررکھتے ہوئے ڈپٹی تحصیل آفیسر (ریگولیشن)تحصیل کونسل فیصل آباد مسز عظمت فردوس کو میونسپل آفیسر ریگولیشن میونسپل کمیٹی سمندری تعینات کردیا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ کا اضافی چارج چیف آفیسر جڑانوالہ کو دیدیاگیاجبکہ مذکورہ افسران کو فوری طور پر اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…