صوبہ بھر کے مزید 27 اضلاع میںموٹر بائیک سروس شروع کرنے کا فیصلہ

13  اکتوبر‬‮  2021

مکوآنہ (این این آئی )ریسکیو 1122 کی موٹربائیک سروس کی کامیابی کا ایک سال پورا ہوگیا تفصیل کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر میں ریسکیو 1122 کی موٹربائیک سروس کا آغاز کیا گیا تھا جس نے کامیابی سے پورے سال کے دوران گنجان آباد علاقوں اور تنگ گلیوں میں جاکر لاکھوں

مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ہے ۔ ریسکیو 1122 کی موٹربائیک سروس میں بیک وقت درجنوں سہولیات موجود ہیں جن میں تربیت یافتہ ایمرجنسی میڈیکل سٹاف کے پاس زندگی بچانے والی بنیادی ادویات، ہائی بلڈ پریشر میٹر، گلوکومیٹر،پلس آکسی میٹر، آکسیجن سلنڈر، سانس بحالی کٹ، جلنے کی صورت میں امدادی کٹ، گردن کی چوٹ کی صورت میں امدادی کالر،ہڈی ٹوٹنے پر فوری امداد اور نیبولائزر موجود ہوتا ہے ، ریسکیو کی موٹربائیک سروس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے صوبائی ریسکیو حکام نے صوبہ بھر کے مزید 27 اضلاع میں موٹربائیک سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت سینکڑوں گاڑیاں تمام اضلاع تک پہنچائی جائیں گی، فیصل آباد ریسکیو سٹیشن کے پاس اس وقت ایک سو موٹربائیکس موجود ہیں جبکہ مزید پچاس کے قریب گاڑیاں ملنے کا امکان ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…