کراچی(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انتظامیہ نے اپنے کارکنان کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشدملک نے کہاہے کہ کیبن کریو کے واجب الادا الائونس کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے،بدھ تک تمام کیبن کریوز کو واجبات ادا کردیئے جائیں گے۔سی ای او پی آئی اے نے بتایا کہ بین الاقوامی پروازوں پر عملے کو ملنے والا
الائونس تین سال سے التواکا شکار تھا، فلائٹ اسٹیورڈ،ایئرہوسٹز کو مجموعی طور پرتین کروڑ کی ادائیگی کی گئی، کئی سال سے خراب مالی حالت کے باعث الائونس ادا نہیں کر پا رہے تھے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پی آئی اے اور دیگر اداروں کے برطرف ملازمین کی بحالی کامعاملے پر اہم پیش رفت ہوئی، پی آئی اے ایکٹ کے تحت بحال51 ملازمین سے رقم واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔