کراچی(این این آئی)احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ کو اصل دستاویزات کے ساتھ طلب کرلیا۔پیرکوکراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کیخلاف آمدن سے
زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کا گواہ بھی عدالت میں پیش ہوا۔ نیب حکام نے دستاویزات جمع کروانے کے لئیے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو اصل دستاویزات کے ساتھ طلب کرتے ہوئے سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ گواہ کے پیش کردہ دستاویزات کی فوٹوکاپی ہونے پر ملزمان کے وکلا نے اعتراض کیا تھا۔ ددالت نے آئندہ سماعت ملزمان اور گواہ کو حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی۔ ملزمان کیخلاف ریفرنس 2019 میں قائم کیا گیا تھا۔