جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دفاعِ وطن کوناقابل تسخیربنادیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام ضلع کورنگی کے امیر مفتی عبدالحق عثمانی، جنرل سیکریٹری قاری فیض الرحمن عابد، اراکین مجلس عاملہ مولانا محمد طاہر ارکانی، مولانا محمد صابر اشرفی، قاری خطیب شاہ، مولانا محمد فاروق خلیل، مولانا محب اللہ، قاری گل محمد علی زئی

، حافظ سعید الاسلام ،رمضان ایڈوکیٹ ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں عظیم ایٹمی سائنسدان ،محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک محب وطن پاکستانی تھے جنہوں نے ایٹمی پروگرام کے ذریعے من حیث المجوع پوری پاکستانی قوم پر احسان کیا ہے۔ قوم کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ قوم کا بچہ بچہ ان کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔ آج ان ہی کی قربانیوں اور محنت شاقہ کے باعث پوری امت مسلمہ کو فخر ہے کہ ان کی قیادت کرنے والے ملک کے پاس ایٹمی قوت موجود ہے۔ اس صلاحیت کی بنیاد پرلشکران کفار نہ صرف پاکستان بلکہ مسلم امت مسلمہ سے بھی خوفزدہ ہیں۔اس موقع پرجے یوآئی کے رہنمائوں کی جانب سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…