اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم محسن پاکستان سے محروم ہو گئی ہے۔اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے
پاکستان بنایا تاہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو محفوظ بنایا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان صرف ایک سیاستدان ہی نہیں بلکہ ایک کالم نویس، معلم اور قوم کا دکھ درد رکھنے والے باعمل مسلمان تھے، ان کا انتقال نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔



















































