پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سندھ ہائی کورٹ نے شہر قائد میں غیرقانونی پارکنگ کی الاٹمنٹ اور پارکنگ فیس کو غیرقانونی قرار دے دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے شہر قائد میں غیرقانونی پارکنگ کی الاٹمنٹ اور پارکنگ فیس کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری بند کی جائے گی،عدالت نے فریقین سے29 اکتوبرتک تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے

سماعت ملتوی کردی۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں غیر قانونی پارکنگ کی الاٹمنٹ اور پارکنگ فیس وصولی کے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے پارکنگ فیس وصولی پر ڈی آئی جی ٹریفک، کمشنر اور بلدیاتی اداروں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سوال کیا کہ کس قانون کے تحت پارکنگ فیس وصول کی جارہی ہے۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریماکس دیئے کہ پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں کی بے عزتی کی جاتی ہے اور پارکنگ والے فیس نہ دینے پر بدتمیزی کرتے ہیں۔عدالت نے متعلقہ حکام سے سوال کیا کہ کس نے جگہ جگہ پارکنگ کی اجازت دی؟ غیرقانونی پارکنگ سے شہر میں ٹریفک جام رہتا ہے۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ والے طے شدہ فیس ہی نہیں بلکہ کوئی 20 اور کوئی 30 روپے فیس وصول کرتا ہے اور کوئی کہتا ہے کہ گاڑی کھڑی کی ہے تو خرچہ دو، یہ کونسا طریقہ ہے؟۔عدالت نے کہا کہ کسی نے آدھے گھنٹے بعد دوبارہ وہیں گاڑی پارک کرنی ہے تو پھر فیس لی جاتی ہے۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سوال کیا کہ کوئی تو قانون ہوگا جس کے تحت پارکنگ فیس وصول کی جارہی ہے؟ جس پر نمائندہ کمشنر آفس نے کہا کہ پارکنگ فیس وصول کرنے کا کوئی قانون نہیں۔نمائندہ کمشنر نے فاضل جج کو بتایا کہ پارکنگ فیس سڑکوں کی مرمت کے لیے وصول کی جاتی ہے، جس پر جج محمد اقبال نے کہا کہ کونسی سڑکوں کی مرمت ہورہی ہے؟ سڑکوں کا حال دیکھا ہے؟۔عدالت نے غیرقانونی پارکنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تشویش ہے کل کو گھر کے باہر بھی کھڑی گاڑی پر پارکنگ فیس وصول کرنا شروع نہ ہوجائے اور ایسا ہوا تو عزت دار لوگ عزت بچانے کیلیے 20 سے 30 روپے دے دیں گے۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ یہ ہو کیا رہا ہے، پہلے ایک طرف پارکنگ کی اجازت تھی اب دونوں اطراف میں گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ پارکنگ کی جگہ پر بورڈ کیوں نہیں لگا دیئے جاتے؟۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کو پارکنگ کے لیے ٹھیکے پر دے دیا گیا ہے، ہم کارروائی کریں گے اور پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ نہیں لینے دیں گے۔سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے 29 اکتوبر تفصیلی جواب طلب کرلیا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…