پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

عمر شریف آخری رسومات کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کامیڈی کنگ عمر شریف کو (آج سپرد خاک کیا جائیگا ان کی آخری رسومات کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ کلفٹن کے عمر شریف پارک میں ادا کی اجائیگی نماز جنازہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی اور معروف عالم دین مولانا بشیر فاروقی پڑ ھائیں گئے نماز جنازہ میں اعلی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کے پیش نظر انتظامیہ نے

یہاں سیکورٹی انتظامات سخت کر رکھے ہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میں پارک سے تین کلو میٹر پر واقع درگاہ سید عبداللہ شاہ غازی لائی جائیگی جہاں محکمہ اوقاف نے تدفین کے انتظامات مکمل کر لے ہیں ان کی لحد معروف اینکر پرسن اور سابق ایم این اے عامر لیاقت کی والدہ محترمہ محمودہ سلطانہ کی قبر کے قریب تیار کی گئی ہے اس کمپائونڈ میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ شیریں جناح اور ان کے صاحبزادے آرام فرما ہیں عمر شریف کی تدفین میں کثیر تعداد میں مداحوں کی شرکت کے پیش نظر مزار سید عبداللہ شاہ غازی پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں عمر شریف مرحوم کا جسد خاکی منگل کی شام پاکستان کے لیے روانہ کردیا گیا ترکش ائیرلائن کی پرواز TK-1634 عمر شریف کا جسد خاکی میونخ جرمنی سے لیکر روانہ کردی گئی جسد خاکی پرواز ترکی کے شہر استنبول رکنے کے بعد دوسری پرواز TK-708 کے ذریعے کراچی آئے گا عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر اور جرمنی میں پاکستان کے قونصل جنرل امجد علی جسد خاکی کے ہمراہ ہیں کراچی ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل پر آج صبح پونے چھ بجے جسد خاکی لایا جائے گا ۔عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے انسان دوست شہنشاہ ظرافت عمر شریف کے صاحبزادوں جواد عمر اور فواد عمر نے دوستوں،احباب اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ہمارے پیار ے والد اور سب کے ہردلعزیز آرٹسٹ عمر شریف کی نماز جنازہ بدھ کو دوپہر تین بجے عمر شریف پارک کلفٹن میں شرکت فرمائیں جس کے بعد ان کے ساتھ سفر آخرت میں شریک ہو کر عبداللہ شاہ غازی مزار میں تدفین اور دعا میں شریک ہوکر اپنی محبت وعقیدت کا اظہار کریں اور انہیں ہمیشہ اپنی دعائوں میں یاد رکھیں ۔انہوں نے کہا میں ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے تعزیت و دعائوں میں یاد رکھا ۔ان چاہنے والوں کی محبتوں کا ایسے غم کی گھڑی میں حوصلہ وہمت اور دعا دینے پر ہمیشہ ان کا احسان مند رہوں گا ۔اللہ سے دعا گو ہوں وہ ہمیں اپنے والد کی تربیت کے مطابق ان کے نقش قدم پر چلنے اور انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…