اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ثا نو ی سطح پر فنی تعلیم کو عام کر نے کے لئے ’’میٹرک ٹیک ‘‘ منصوبہ تعا رف کروا نے کا فیصلہ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفا قی حکو مت نے ثا نو ی سطح پر فنی تعلیم کو عام کر نے کے لئے ’’میٹرک ٹیک ‘‘ منصوبہ تعا رف کروا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے فیڈرل بو رڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن اور سرونگ سکو لز اینڈ کالجز ایسو سی ایشن کے

ما بین ’’میٹرک ٹیک ‘‘منصوبے کے ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقر یب منعقد کی گئی جس میں صدر سرونگ سکو لز ایسو سی ایشن رضا الرحما ن کو فیڈرل بو رڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کے چیئر مین قیصر عالم نے با قاعدہ طور پر ’’میٹرک ٹیک ‘‘منصوبے کا ایمبیسڈر مقرر کیا ۔ اس موقع پر سینٹرل چیئر مین سرونگ سکو لز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ڈاکٹر ندیم کیا نی،اسلام آباد کے صدر اورنگ زیب ندیم ، جنرل سیکرٹری کلیم حفیظ بھی مو جود تھے ۔ تقریب کے مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے فیڈرل بو رڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن کے چیئر مین فیصل عالم نے کہا کہ ثا نوی سطح پر فنی تعلیم کو عام کر نا ہما را مشن ہے اور میٹرک ٹیک منصو بہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ سرونگ سکو لز ایسو سی ایشن کے ساتھ معا ہدہ ایک خوش آئند عمل ثا بت ہو گا ۔سرونگ سکو لز ایسو سی ایشن کے صدر و ایمبیسڈر ’’میٹرک ٹیک ‘‘رضا الر حما ن نے کہا کہ آج کا دن بلا شبہ تعلیمی میدا ن میں آگے بڑھنے کا ایک اور قدم ہے اور ہمارے طالب علمو ں کے لئے یہ منصوبہ ایک سنگ میل ثا بت ہو گا ۔ حکو مت نے ہمارے اوپر جس اعتما د کا اظہا رکیا ہے ہم اس پر پورا اتر یں گے ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…