ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

پنڈورا پیپرز، وزیراعظم نے تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی سیل قائم کر دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے پنڈروا پیپرز کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اجلاس میں وفاقی زراء اور پارٹی کی سینئر قیادت بھی شریک ہوئی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پنڈورا لیکس کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کرنے کا حکم د یا ہے ۔ وزیراعظم معائنہ کمیشن پنڈورا پیپرز میں سامنے آنیوالے لوگوں کے حوالے سے تحقیقات کرے گا جنہوں نے آف شور کمپنی ڈکلیئر کی اور ٹیکس دیا انہیں کلیئر قرار دیا جائے گا،زرائع کے مطابق ٹیکس چوروں کے کیسز ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھجوائے جائیں گے ۔ منی لانڈرنگ سے متعلق کیسز ایف آئی اے کے سپرد کئے جائیں گے۔پبلک آفس ہولڈرز اور منتخب نمائندوں سے متعلق کیسز نیب دیکھے گی۔پنڈورا لیکس میں جس کا نام شامل ہے وہ خود اپنے آپ کو کلیئر کرائے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور اٹارنی جنرل پر مشتمل کمیٹی نے وزیراعظم کو ابتدائی رپورٹ پیش کی اور پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانی افراد سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں پنڈورا پیرز میں شامل پاکستان شہریوں کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا جب کہ کامیاب پاکستان پروگرام اور مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے مہنگائی کی وجوہات پر معاشی ٹیم کو عوام کو اعتماد میں لینے کا حکم بھی دیا ہے ،ذرائع وزیر اعظم کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام مشکلات سے دوچار ہیں ، مہنگائی کے اعداد و شمار پبلک کئے جائیں ۔ دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچوہدری نے کہا وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطحی سیل قائم کیا ہے یہ سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…