پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

عوام کے لئے خوشخبری، حکومت نے 5 لاکھ روپے بلا سود قرض دینے کا اعلان کر دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا ۔پیر کو انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اس پروگرام کا افتتاح کیا،کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔اس پروگرام کے تحت چودہ سو ارب کے قرضے 37لاکھ گھرانوں کو دیے جائیں گے۔

کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ حصے ہیں۔کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔سستا گھر سکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لیے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت ہو گی۔حکومت پاکستان کے کامیابی سیجاری فنی مہارت سکالر شپ سکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ غریب صرف ترقی کے خواب ہی دیکھتا رہا، وزیراعظم نے غریبوں کے لیے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ غریب کو بااختیار بنانے کے لیے کام ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے معاشی پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، موجودہ حکومت پائیدار ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ترقی کے سفر میں نچلے طبقے کو ترجیح دی گئی ہے، چھوٹے قرضوں کی وصولی کی شرح 99 فیصد ہے، ہر گھر کے ایک فرد کو ٹیکنیکل ٹریننگ دیں گے، پروگرام مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے بینکوں اور کم آمدن والے طبقات کو جوڑے گا، یہ کمزور طبقات کے حوالے سے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…