منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

برطرف سرکاری ملازمین کا معاشی قتل روکا جائے، ملازمین بچوں کی فیسیں دینے سے قاصر

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )دو روز سے پریس کلب میں جاری ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے برطرف شدہ ملازمین کیلئے تمام صحافی تنظیموں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ کیمپ میں سوئی ناردن گیس سمیت دیگر محکموں کے 17 ہزار برطرف شدہ ملازمین کی آواز بنتے ہوئے قمر بھٹی صدر پنجاب یونین آ ف جرنلسٹ، سینئر صحافی راجہ ریاض، سینئر صحافی عامر

سہیل سمیت ذولفقار علی میہتو فنانس سیکرٹری پی ایف یو جی ،سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد چوہدری، سینئر وائس پریزیڈنٹ جاوید فاروقی، نائب صدر لاہور پریس کلب خواجہ نصیر، پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضی نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورپنجاب اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈرسیدحسن مرتضیٰ نے کہاہے سپریم کورٹ کے 17اگست کے فیصلے نے 1700گھرانوں کے چولہے بجھا دیئے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی ان مظلوم اورمجبور ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے۔اور وہ دکھ اورکرب کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی ۔انہوں نے کہاکہ اگر ملک کے غریب عوام کو روزگار دیناجرم ہے تو وہ یہ جرم باربارکرینگے۔انہوں نے کہاکہ بحالی کے 12برس کے بعدیوں یک جنبش قلم کسی کودوبارہ نوکری سے برطرف کرنا سمجھ سے بالاتراقدام ہے۔کیمپ میں لاہورپریس کلب کے عہدیداران نے تمام برطرف ملازمین سے اظہاریک جہتی کیا۔اے پی پی کے برطرف ہونیوالے صحافیوں کو حوصلہ اورتسلی دیتے ہوئے سیکرٹری پریس کلب زاہد چوہدری نے کہاکہ وہ دن دورنہیں جب تمام ملازمین دوبارہ اپنی نوکریوں پربحال ہونگے۔فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے خزانچی ذوالفقارعلی مہتو اور نائب صدر میاں جاوید نے اپنے خطاب میں ارباب اختیار کو فوری طورپر متنبہ کیاکہ اتنی بے دردی سے طویل نوکری کرنے والے ملازمین سے نوکری چھین لینا بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوںنے مطالبہ کیاکہ ان غریب خاندانوں اوربچوں کاخیال کرتے ہوئے انہیں فوری طورپر بحال کیاجائے۔سیکٹر ایمپائزایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماعلی عباس اورخاورسلیم نے اپنے خطاب میں حکومت اورارباب اختیار سے مطالبہ کیاکہ برطرف ہونیوالے ملازمین کو اگرفوری طورپر بحال نہ کیاگیاتو مایوس اورمجبور لوگوں کے سیلاب کو روکناناممکن ہوجائے گا۔انہوں نے اپیل کرتے ہوئے ملازمین کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ۔ لاہورکے پریس کلب کے صحافی عہدیداروں شمول خواجہ نصیر اور دیگر سینئر صحافیوں نے بھی خطاب کیا ۔ لاہور پریس کلب میں جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں مختلف اداروں کے برطرف ملازمین ان کی فیملز ،بچوں اور سول سوسائٹی نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…