مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں حکومتی کوششوں کے باوجود چینی کی قیمت کم نہ ہوسکی، مارکیٹ میں چینی 105 سے 110 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔شہریوں نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چینی کی قیمت کم نہیں کراسکتی تو نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے، چینی کی سرکاری قیمت 90روپے فی کلو مقرر کی گئی ہیتاہم 110 روپے کے حساب سیبھی چینی نہیں مل رہی
۔دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز پر 85 روپے کلو میں ملنیوالی چینی کا معیار انتہائی ناقص ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز موجود خریداروں کا کہنا ہے کہ چینی اتنی باریک ہے کہ اس کا استعمال عام چینی سے کہیں زیادہ ہیجو عام دکانوں سیملنے والی چینی سے مہنگی پڑتی ہے۔شوگر ڈیلر ذیشان غفوری کا کہنا ہے کہ کرشنگ سیزن کیآغاز پر چینی کیایکس مل ریٹ 100 ہے، جو اب بڑھ کر100 روپے سے عبور کرگئی ہے۔