اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

جو کرپٹ مافیا پنجاب میں کاغذوں میں بھی کوئی منصوبہ نہ بناسکا وہ شہباز شریف کو لاہور کی ترقی کا طعنہ دے رہے ہیں، مریم اور نگزیب

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جو کرپٹ مافیا پنجاب میں کاغذوں میں بھی کوئی منصوبہ نہ بناسکا وہ شہباز شریف کو لاہور کی ترقی کا طعنہ دے رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پنجاب میں شہبازشریف کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے والے

شہباز شریف کو لاہور کا طعنہ دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے پنجاب کے لئے جو کیا وہ حالیہ پنجاب کے کنٹونمنٹ کے الیکشن کے نتائج سے ظاہر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ برطانوی عدالت کے فیصلے کے بعد عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے ،شہبازشریف کو لاہور کا طعنہ دینے والے بتائیں 9 سال میں خیبرپختونخوا کو تباہی کے سوا کیا دیا؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اور ان کے کرائے کے ترجمان شہبازشریف سے عداوت اور حسد کی سزا پنجاب کو دے رہے ہیں ،جنہوں نے لاہور کو کچرے کے ڈھیر میں بدل دیا انہیں شہباز شریف پر الزام تراشی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ 9 سال خیبرپختونخوا میں کچھ نہ کرسکنے والے جھوٹے کرپٹ مافیا کو بی آرٹی پشاور کے کھڈوں میں شرم سے ڈوب جانا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں 5500 میگاواٹ بجلی بنائی، عمران صاحب کے 350 ڈیم خیبرپختونخوا میں 9 سال میں تعمیر نہ ہوسکے۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے لاہورسمیت پورے پنجاب میں قابل فخر تعمیر، ترقی اور خوش حالی دی، آج پنجاب شہبازشریف کو یاد کررہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الحمداللہ، شہبازشریف نے پورے پنجاب میں سڑکیں بنائیں، بجلی دی ، سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کو مفت دوائی، علاج دیا، صحت کے جدید ترین ہسپتال اور علاج گاہیں بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا جھوٹا وعدہ کرنے والوں کو عوام بتائیں گے کہ شہبازشریف نے وہاں صحت ، تعلیم اور انفراسٹرکچر کا انقلاب برپا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے شاہرات کے جال ببچھائے، صاف پانی کی فراہمی ، میٹرور اور اورنج لائن کے منصوبے بنائے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے پشاور میں شہبازشریف کی نقل کرنے کی کوشش میں 126 ارب کے بی آرٹی کے کھڈے کھودے ۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے پنجاب میں بچت کرکے این ایف سی ایوارڈ میں پیسے دوسرے صوبوں کو دئیے ،شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کو ڈینگی سے بچایا، خیرپختونخوا کے عوام کی مدد کی، ڈاکٹرز اور ادویات بھجوائیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…