پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کراچی، کورونا کے بعد ڈنگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی میں کوویڈ وائرس کے ساتھ ساتھ ڈنگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے۔ڈائویونیورسٹی کے پروفیسر اف پیتھالوجی پروفیسر سعید خان نے بتایا کہ امسال ڈنگی وائرس میں جینیاتی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں جس کو طبی زبان میں

سیرو ٹائپ کہتے ہیں، ڈنگی سیرو ٹائپس، ڈنگی انفیکشن DEN-1 ، DEN-2 ، DEN-3 اور DEN-4 نامی قریبی متعلقہ وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، ان چار وائرسوں کو سیرو ٹائپس کہا جاتا ہے، ایک سیرو ٹائپ میں بھی کچھ جینیاتی تبدیلیاں پائی گئیں ہیں۔انہوں نے بتایاکہ امسال ڈنگی وائرس سے متاثرہ مریضوں میں شدید نوعیت کی پیچیدگیاں بھی سامنے آرہی ہیں جس پر ڈایونیورسٹی کے ماہرین مزید تحقحق کر رہے ہیں، دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈنگی وائرس بھی اپنی شکل تبدیل کررہا ہے اور امسال ڈنگی وائرس سے متاثرہ افراد میں شدید پیچیدگیاں بھی سامنے آرہی ہیں، کراچی میں گذشتہ کئی سال سے اسپرے مہم نہ کیے جانے کی وجہ سے وائرس شدت اختیار کررہا ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ماہ ستمبر یعنی ایک ماہ کے دوران کراچی سمیت سندھ میں 457 افراد ڈنگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…