پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت اسلام میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو یہاں ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

دور ان سماعت سابق صدر نیشنل بینک ملزم سعید احمد کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی ،عدالت نے ملزم سعید احمد کی بریت کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔ دور ان سماعت بتایاگیاکہ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب افضل قریشی کورونا کا شکار ہوئے اور احتساب عدالت پیش نہ ہوئے ،افضل قریشی کی جگہ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے ، ملزمان منصور رضا رضوی اور نعیم محمود عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی،ریفرنس میں شریک دیگر دو ملزمان منصور رضا رضوی اور نعیم محمود نے پہلے ہی بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…