پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

طالبان کے آنے پر فوجی طیارے لیکر ازبکستان فرار ہوگئے، رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد افغان فوج کے تیزی سے اور اچانک خاتمے کے بعد طالبان چند دنوں میں افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیاب ہو گئے۔فوجی طیاروں کے بارے میں ایک رپورٹ میں کہا بتایا گیا ہے کہ امریکی انخلاء افغان فوج کے تمام شعبوں اور قیادت کے خاتمے کا باعث بنا۔ انخلا سے افغانستان کی ایئر فورس کمانڈ بھی تباہ ہوگئی۔ طالبان جنگجو درجنوں

طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر ضبط کرنے میں کامیاب رہے۔ویب سائٹ کے مطابق افغان افواج کے اس اچانک اور تیزی سے خاتمے کے باوجود فوج کے سپاہی اورافسران فوج کے کچھ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ افغان پائلٹ جہازوں اور ہیلی کاپٹروں سے اپنے خاندانوں کو نکالنے اور اْنہیں پڑوسی ممالک خاص طور پر اْزبکستان منتقل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ویب سائٹ کے مطابق افغان فضائیہ کے تقریبا 46 طیارے اور ہیلی کاپٹر فرار ہو کر ازبکستان جانے میں کامیاب ہوئے۔ کچھ طیارے اور ہیلی کاپٹر دوسرے پڑوسی ممالک بھی میں جا کراترے۔ویب سائٹ کے مطابق ساتUH-60A ہیلی کاپٹر ، 19 Mi-17 ہیلی کاپٹر ، چھ A-29V اٹیک ایئرکرافٹ ، پانچ 209B Cessna لائٹ ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ ، اور کم از کم 11 Pilatus-12NG طیارے ازبکستان اترنے میں کامیاب ہوئے۔12 سیسنا 208 بی طیارے بھی تاجکستان میں اترے۔ اس کے علاوہ A-29V اٹیک طیارے یا تو گر کر تباہ ہو گئے یا ازبک ایئر ڈیفنس نے مار گرایا۔UH-60Aایندھن کی کمی کی وجہ سے سرحد کے قریب اترنے کے بعد ہوائی اڈے تک پہنچنے میں ناکام رہا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…