پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

دورہ پاکستان جس طرح ختم ہوا یہ افسوسناک اور شرم کی بات ہے ٗ کپتان نیوزی لینڈ ٹیم کین ولیمسن بھی بول پڑے

datetime 20  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن (آن لائن )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اندازہ ہے کہ پاکستانیوں کو دورہ منسوخ ہونے سے کتنی مایوسی ہوئی ہو گی۔ ملکی وغیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کپتان کین ولیمسن آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور ” سن رائزر حیدرآباد ” کی قیادت

کر رہے ہیں جس کے باعث وہ پاکستان سیریز کیلئے نہیں آئے ۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس معاملے کی تفصیلات کا علم تو نہیں ہے لیکن یہ سب اچانک ہوالیکن یہ شرمناک ہے ، پاکستان میں کرکٹ کو بہت پذیرائی حاصل ہے۔وہاں بہت زیادہ جذبہ ہے اور مجھے لگتا ہے کہ کھلاڑیوں کو سیریز شروع نہ ہونے پر بہت مایوسی ہوئی ہو گی ، چونکہ میں دبئی میں آئی پی ایل کھیل رہاہوں اس لیے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں ہوں ، مجھے آئندہ کچھ دنوں میں اس سے متعلق مزید معلومات مل جائیں گی۔ ہم تمام ممالک میں کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں ، یہ بین الاقوامی کھیل ہے ، اور پوری دنیا میں اس سے متعلق بے پناہ جذبہ موجود ہے ، خصوصاً پاکستان میں ، سیریز کو وہاں واپس جاتے ہوئے دیکھنا دلچسپ تھا اور میں جانتاہوں کہ ہماری ٹیم اس کی منتظر تھی ، کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم ہے اور جب آپ حکومت کی طرف سے پیغامات سنتے ہیں تو یہ یقینی طور پر کھلاڑیوں کے سر سے اوپر کی بات ہے۔ٹیم واضح طور

پر وہاں تھے اور گراونڈ میں جانے کیلئے تیار تھی ، یہ سب بہت اچانک ہوا، میں یقین سے کہہ سکتاہوں کہ اس سے کوئی دیر پااثر نہیں پڑے گا کیونکہ وہاں کرکٹ کیلئے خاص جگہ ہے ، پاکستان میں کرکٹ کو واپس لانے اور کھیل کو محفوظ بنانے کیلئے بہت سے اقدامات اور کوششیں کی گئیں ہیں۔ ”ان کا کہناتھا کہ ہم نے یہ کئی موقعوں پر ہوتا ہوا دیکھا ہے ، لہذا امید ہے کہ وہاں بہت زیادہ کرکٹ آنے والی ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…