منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر شریف خاندان بے قصور ہے تو روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی سماعت کروائے، فرخ حبیب

datetime 8  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اگر شریف خاندان بے قصور ہے تو روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی سماعت کروائے،مسلم لیگ (ن )عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی، 3 سال سے شریف خاندان اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے خلاف اپیلوں کو

آگے نہیں چلنے دے رہا۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن )عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی، 3 سال سے شریف خاندان اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے خلاف اپیلوں کو آگے نہیں چلنے دے رہا۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان التواؤں کے پیچھے چھپ رہا ہے ، حدیبیہ پیپر ملز کیس بھی التواؤں کے ذریعے انہوں نے خارج کرایا ، اب وکیل کی بیماری کا بہانہ کر کے شریف خاندان کیسز کی سماعت میں تاخیر کر رہا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ ایون فیلڈ کیس میں شریف خاندان نے جعلی قطری خط عدالت میں پیش کیا، نواز شریف جھوٹ بول کر لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں اور عوام کی دولت لوٹ کر بیرون ملک شریف خاندان پرتعیش زندگی بسر کر رہا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )اندرونی اختلافات کا شکار ہو چکی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی دفعہ احتساب کا عمل شروع کیا ہے اور شریف خاندان اب این آر او کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان وکیل کا بہانہ بنا کر مقدمات میں تاخیر کر رہا ہے، ان سے کرپشن کا سوال ہو تو یہ لوگ بیمار ہوجاتے ہیں اور آج ان کے وکیل بھی بیمار ہو گئے۔فرخ حبیب نے کہا کہ ان کے قطری خط کو کسی نے قبول نہیں کیا اور اب آپ کے پاس عدالت کو مطمئن کرنے کے لیے ثبوت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ م اور ش لیگ کی لڑائی اب میڈیا پر بھی آ گئی ہے، شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے سوال پر مریم نواز کیوں خاموش ہو گئیں ؟ مسلم لیگ ن کی قیادت کے فیصلے اب ٹاس پر ہوں گے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…